پاک بحریہ نے لسبیلہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران سیلابی ریلوں میں پھنسے 42افراد محفوظ مقامات پر پہنچا دیا

جمعہ 22 فروری 2019 13:26

پاک بحریہ نے لسبیلہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران سیلابی ریلوں میں پھنسے 42افراد محفوظ مقامات پر پہنچا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پاک بحریہ نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران سیلابی ریلوں میں پھنسے 42افراد محفوظ مقامات پر پہنچا دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق لسبیلہ کے علاقے اٴْتھل میں لوگ بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران 42افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے یہ ریسکیو آپریشن لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پرسر انجام دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں