پاک بھارت کشدگی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سرلنکن وزیر خارجہ سے رابطہ

تمام تنازعات کو پر امن طریقے اور بات چیت سے حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں،سری لنکن وزیر خارجہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 فروری 2019 19:35

پاک بھارت کشدگی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سرلنکن وزیر خارجہ سے رابطہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سرلنکن وزیر خارجہ سے رابطہ کیا ہے ،سری لنکن وزیر خارجہ نے تمام تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کے پاکستانی موقف کی تائید کردی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر دوست ممالک سے رابطہ شروع کر دیا ہے۔اس حوالے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سری لنکن وزیر خارجہ تلکا مارا پانا سے رابطہ کیا گیا ہے جس میں وفاقی وزیر خارجہ کی جانب سے سری لنکن ہم منصب سے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سری لنکا پاکستان کا بہترین دوست ہے۔پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر سری لنکن وزیر خارجہ کو سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سری لنکن وزیر خارجہ تلکا مارا پانا کا کہنا تھا کہ سری لنکا خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے۔

محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں ۔سری لنکن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام تنازعات کو پر امن طریقے اور بات چیت سے حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔دوسری جانب ھارت کےجنگی جنون اوردھمکی آمیز رویے پرپاکستان نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کشیدہ ہوئی تومغربی سرحدسے فوجیں مشرقی سرحدپرلگائیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ خوف کی فضاء نہیں چاہتے۔

بھارت کےساتھ موجودہ حالات میں خطرات موجودہیں۔جنگ مسلط ہوئی توبھرپورجواب دینے کیلئے تیارہیں۔موجودہ حالات میں کرتارپورجیسےاقدامات کو خطرہ لاحق ہے۔پاکستان کےدوست ممالک سےرابطےجاری ہیں۔دوست ممالک کی اخلاقی اورسیاسی حمایت درکارہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ دوست ممالک پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں۔بھارت نےسرجیکل اسٹرائیک کےبھی شواہدآج تک نہیں دیئے۔بھارت کی طرف سےسنجیدگی کامظاہرہ کیاجاناچاہیے۔پاکستانی ہائی کمشنر تاحال پاکستان میں ہی موجودہیں۔بھارتی ہائی کمشنراجےبساریہ بھی ابھی تک بھارت میں ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں