وزیراعظم عمران خان کی گیس بلوں میں اضافی رقم واپس کرنے کے لیے رقم مختص کرنے کی ہدایت

پیر 18 مارچ 2019 18:54

وزیراعظم عمران خان کی گیس بلوں میں اضافی رقم واپس کرنے کے لیے رقم مختص کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے گیس بلوں میں اضافی رقم واپس کرنے کے لیے رقم مختص کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گیس بلوں میں اضافی رقم واپس کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے رقم مختص کرنے کی ہدایت کردی ہے، گیس بلوں کی اضافی رقم واپسی کے لیے وزارت خزانہ کو 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،گیس بلوں کی اضافی رقم مرحلہ وار بنیادوں پر واپس کی جائی گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رواں سال جون تک تمام اضافی رقم واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اووربلنگ کی رقم تین مراحل میں واپس کی جائے گی، سوئی ناردرن کمپنی پہلے مرحلے میں 5 کروڑ روپے صارفین کو واپس کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 45 ہزار سے زائد صارفین اووربلنگ سے متاثر ہوئے تھے جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں