پاکستان اورملائیشیا کے وزرائے اعظم پاکستانی قوم سے خطاب کریں گے

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے جمعہ کے روز کیے جانے والے خطاب کے وقت کا اعلان کر دیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 مارچ 2019 23:13

پاکستان اورملائیشیا کے وزرائے اعظم پاکستانی قوم سے خطاب کریں گے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2019ء) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان راؤڈ ٹیبل کانفرنس جمعہ کے روز اسلام آباد میں منعقد ہو گی ۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم اس کانفرنس میں شرکت کریں گے، دونوں وزرائے اعظم کا خطاب کانفرنس کاایجنڈا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان جمعہ سہہ پہر 4بج کر40منٹ پر10منٹ کا خطاب کریں گے جس کے بعد 4بج کر50منٹ پر ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیر محمد بھی 10منٹ کا خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم جمعرات کے روز پاکستان پہنچ چکے ہیں،وہ تین روزہ دورے پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد پاکستانی وزیر اعظم کی خصوصی دعوت پر یومِ پاکستان کی تقریب میں شرکت کے لیے اس دورے پر آئے ہیں۔ ملائیشین وزیراعظم یومِ پاکستان کے حوالے سے ہونے والی پریڈ کے مہمانِ خصوصی ہو ں گے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ان کی مصروفیات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات اور وزیر اعظم عمران خان سے براہ راست ملاقات میں وفود کی سطح پر بات چیت شامل ہے. دونوں وزرائے اعظم صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، جو پاکستان کے آٹو موبائل اور ٹیلی کمیونکیشن سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں. بیان میں کہا گیا کہ ’ملائیشن وزیر اعظم مہاتیر محمد کا دورہ دنوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دے گا، اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور دفاعی تعلقات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہوگی. دونوں وزرائے اعظم صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، جو پاکستان کے آٹو موبائل اور ٹیلی کمیونکیشن سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں. بیان میں کہا گیا کہ ’ملائیشن وزیر اعظم مہاتیر محمد کا دورہ دنوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دے گا، اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور دفاعی تعلقات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہوگی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں