فضائی آلودگی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے جس سے نمٹنے کیلئے قومی، صوبائی اور مقامی سطح پراقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے،اسد قیصر
آئندہ نسلوں کے لیے تازہ اور صاف ہوا کی فراہمی ہماری اجتمائی ذمہ داری ہے،سپیکر قومی اسمبلی کا قومی کانفرنس سے خطاب
منگل 26 مارچ 2019 19:46
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور، پشاوراور کراچی جیسے پاکستان کے بڑے شہروں کو ہر سال دھند کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ناقص ہوا کے معیار اور فضائی آلودگی میں اضافے کا ثبوت ہے۔
انہوں نے موجودہ حکومت کے کلین ایڈ گرین پاکستان‘ اور ’بلین سونامی ٹریز‘ کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں صاف اور تازہ ہوا کی فراہمی کی طرف انتہائی اہم اقدامات ہیں۔ انہوںنے اس خواہش کا اظہار کیا یہ تحریک صرف جنگلوں تک محدود نہ رہے بلکہ ہر ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے گرین بیلٹ اور ہر گھر کے لیے اپنے صحن میں درختوں کو لگانا لازمی قرار دیا جائے۔اسد قیصر نے ناقابل رسائی جنگلات میں بیج پھینکنے کے لئے حکومت کی منصوبہ بندی کو سراہا۔ انہوں نے ہاوسنگ سوسائیٹیز اورصنعتوں کی طرف سے زرعی زمین کے بے دریغ استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں جامع منصووبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ آف پاکستان اس خطرے کو کنٹرول کرنے کے قوانین کے نفاذکے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گے۔ انہوں نے شرکاء کو پاکستان کو آلودگی سے پاک بنانے کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مذہب بھی صفائی پر بہت زور دیتا ہے۔قومی اسمبلی میںایس ڈی جیز کے کنوینیراور قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف کے چیئر مین ریا ض فتیانہ نے ’’پارلیمنٹری کیمپین ٹو امپلیمنٹ کلین ایئر ایس ڈی جی اینڈ پیرس ایگریمنٹ کی منعقدہ دوسری کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث صحت اور اقتصادیات پرانتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے تازہ اور صاف ہوا کی فراہمی ہماری اجتمائی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر ایئر کوالٹی ایشیا کی صدر شازیہ رفیع نے شرکا ء کو فضائی آلودگی کے اعداد و شمار اور اس کے تدارک کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ انسانی صحت پر فضائی آلودگی کے اثرات بیماریوں سے زیادہ مہلک ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ صاف اور تازہ ہوا کے اقدامات کو موثر بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ کانفرنس میں سینیٹرز ، اراکین قومی اسمبلی اور موسمی تبدیلیوں کے ماہرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار