mوزیر اعظم نے منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

ٌ16 نکاتی ایجنڈے پر غور وغوض ہو گا ، مشیر خزانہ معاشی اصلاحات کے نئے روڈ میپ پر بریفنگ دینگے

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:45

آ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا ہے جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غوروغوض کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو دن 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے ۔ جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور و غوض کیا جائے گا ایجنڈے میں ٹیکس اینڈ ایمنسٹی اسکیم کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بھی معاشی اصلاحات پر کابینہ کو اپنے روڈ میپ سے آگاہ کریں گے ۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں