حکومت ہمارے مطالبات کو عملی جامہ پہنائے اور وعدے کے مطابق اس حوالے سے کمیٹی قائم کی جائے، سردار اختر مینگل

بدھ 24 اپریل 2019 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات پر عمل کرے اور اس حوالے سے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے‘ حکومت کا یہ فیصلہ درست ہے کہ ادویات کی زائد قیمتوں کو واپس لے کر یہ رقم بیت المال کو دی جائے لیکن ان لوگوں کا کیا بنے گا جن کی جیب سے یہ اضافی رقم نکلی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینا خوش آئند ہے لیکن دیکھنایہ ہے کہ ان ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے، ایسے لوگوں کو بھی بے نقاب کیا جائے۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ حکومت ہمارے مطالبات کو عملی جامہ پہنائے اور وعدے کے مطابق اس حوالے سے کمیٹی قائم کی جائے۔ اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو اس حوالے سے جون میں فیصلہ کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں