خورشید شاہ اور بلاول پارلیمنٹ کے اجلاس سے بھاگ گئے ،تھوڑ ی ہمت کریں اور ہمارا جواب بھی سنیں ،علی زیدی

غلط اعدادو شمار بتانے والوں کو شرم کر نی چاہیے ،کرپشن کر نے والوں کو کیفر کر دار تک پہنچائیں گے ، اسد عمر ناراض نہیں جلد واپس آئیں گے، وفاقی وزیر

بدھ 24 اپریل 2019 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ خورشید شاہ اور بلاول پارلیمنٹ کے اجلاس سے بھاگ گئے ،تھوڑ ی ہمت کریں اور ہمارا جواب بھی سنیں ،غلط اعدادو شمار بتانے والوں کو شرم کر نی چاہیے ،کرپشن کر نے والوں کو کیفر کر دار تک پہنچائیں گے ، اسد عمر ناراض نہیں جلد واپس آئیں گے ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید آدھے گھنٹے کا خطبہ سنایا ،سمجھ کچھ بھی نہیں آیا،خورشید شاہ نے جو فگر بیان کیے وہ درست نہیں۔

انہوںنے کہاکہ 1988 میں کل قرضے 13 بلین کے تھے،مشرف حکومت سے پہلے ڈیبٹ13 بلین ڈالر تک پہنچ چکا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ 2008 میں پی پی پی کی حکومت آئی تو کل قرض 40 بلین ڈالر تھا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے حلف اٹھایا تو کل قرض 96 بلین ڈالرز ہو چکا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ 10 سالوں میں 56 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لیے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ غلط اعداد بیان کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت میں افراط زر کی شرح پچیس فیصد تھی ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں قرض پر سود واپس کرنا ہے ،1700 بلین ڈالرز کا سود ادا کرنا ہے ،یہ قرض کہاں گیا ۔ انہوںنے کہاکہ بینکوں میں چودہ ٹرانزیکشنز کے زریعے یہ پیسہ باہر پہنچا یا گیا،بیرون ملک اپنے محل بنائے گئے اور واپس ہم نے کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خورشید شاہ ایوان میں رک جاتے جو میں جواب دیتا ۔

انہوںنے کہاکہ جونیئر زرداری بھی ایوان میں آیا اور ہمارا جواب سنے بغیر نکل گیا۔ انہوںنے کہاکہ بلاول سے کبھی پوچھنا چاہیے ،بینظیر کی شہادت پر یو این رپورٹ کہاں گئی۔ انہوںنے کہاکہ بلاول نے کبھی زرداری سے پوچھا کہ یہ محل کہاں سے بنائے گئی ۔ انہوںنے کہاکہ خورشید شاہ ملک چھوڑ کر بھاگنے والے اسحاق ڈار کی مثالیں دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خورشید شاہ اور بلاول بھٹو زر داری پارلیمنٹ کے اجلاس سے بھاگ گئے ، تھوڑی ہمت پیدا کریں اور ہمارا جواب بھی سنیں ۔

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زر داری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حاکم زرداری کے پاس کونسی جادو کی چھڑی تھی جو اتنا پیسا کمایا ۔انہوںنے کہاکہ امن کمیٹی کیسے بنی عزیر بلوچ کے گھر آنا جانا تھا ۔انہوںنے کہاکہ بے بی زرداری ایک چیلنج قبول کرلو ،بغیر بتائے کسی سرکاری ہسپتال چلے جائو ،چلو لاڑکانہ ہی چلے جائو ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے تین ادارے تو بنائے ہیں ،اب کراچی میں شوکت خانم بننے جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ آپ نے کراچی کو کچرے کے ڈھیر بنانے کے علاوہ کیا کیا یہ بتائیں آپ نے کونسا ہسپتال بنایا ہے ،عوام کو پاگل بنایا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئے کا وعدہ ہے جس جس نے کرپشن کی وہ کیفر کردار تک پہنچے گا ۔ انہوںنے کہاکہ اسد عمر ناراض نہیں جلد واپس آئیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں