وزیر اعظم عمران خان کو بلاول بارے بیان پر اخلاقی طورپر معافی مانگنی چاہیے، رحمن ملک

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان بلیک لسٹ ہو گیا تو آئی ایم ایف کے قرضے بھی نہیں ملیں گے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 اپریل 2019 23:16

وزیر اعظم عمران خان کو بلاول بارے بیان پر اخلاقی طورپر معافی مانگنی چاہیے، رحمن ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو بلاول بارے بیان پر اخلاقی طورپر معافی مانگنی چاہیے ۔ جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نے جس طرح کی زبان بلاول بھٹو لے خلاف استعمال کی وہ قابل مذمت ہے۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کو اخلاقی طور پر معافی مانگنی چاہیے۔

(جاری ہے)

صحافی نے سوال کیا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان بلیک لسٹ ہونے کا خدشہ ہے ایسے موقع پر اعجاز شاہ کو وزیر بنایا گیا ۔رحمن ملک نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان بلیک لسٹ ہو گیا تو آئی ایم ایف کے قرضے بھی نہیں ملیں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم چائنہ میں ہیں، چینی حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان کو قرضے سے نکالنے کیلئے مدد کرے۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت سو بلین ڈالر کا پاکستان پر قرضہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ چائنہ سے درخواست ہے کہ وہ پچاس بلین ڈالر کی پاکستان کو مدد کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں