رمضان المبارک میں دفتری اوقات کا شیڈول تبدیل کرنے کیلئے سمری وزیر اعظم آفس کو موصول

پیر سے جمعرات کے دوران صبح 9بجے سے 3بجے تک ،جمعہ کو صبح 8بجے سے ایک بجے تک دفتری اوقات کار مقرر کرنے کی تجویز

جمعہ 26 اپریل 2019 12:09

رمضان المبارک میں دفتری اوقات کا شیڈول تبدیل کرنے کیلئے سمری وزیر اعظم آفس کو موصول
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) رمضان المبارک میں دفتری اوقات کا شیڈول تبدیل کرنے کیلئے سمری وزیر اعظم آفس کو موصول ہوگئی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی طرف سے رمضان المبارک میں وفاقی سیکریٹری سیکریٹریٹ اور دارالحکومت کے دفتروں کے اوقات کا ر تبدیل کرنے کیلیے بھجوائی گئی سمری میں پیر سے جمعرات کے دوران صبح 9بجے سے 3بجے تک ،جمعہ کو صبح 8بجے سے ایک بجے تک دفتری اوقات کار مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں