چیئرمین سینیٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا

جمعہ 26 اپریل 2019 12:57

چیئرمین سینیٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر عبدالرحمان ملک نے یہ معاملہ ایوان میں اٹھایا جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوانا چاہئے تاکہ پتہ چل سکے کہ جعلی ڈگری کے حامل ڈریپ کے سی ای او کو کس نے بھرتی کیا اور عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے وہ اتنا عرصہ تنخواہ اور مراعات لیتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیا ہے، یہ بھی ایک بڑا سنجیدہ مسئلہ ہے، اس کو بھی قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جانا چاہئے تاکہ یہ بات سامنے آ سکے کہ کیوں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور کیوں لوگوں کو لوٹا گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اس معاملہ کی تفصیلی انکوائری کر سکتی ہے جس کے بعد چیئرمین نے معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں