وزیراعظم عمران خان کا اداروں کی بالادستی ،آئین کی حکمرانی اور اداروں کو بااختیار بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا،
اپوزیشن عمران خان کو اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹاسکتی،گیدڑ بھبکیاں دینے والے بجٹ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے، بجٹ نہیں رکے گا، اسے عوامی نمائندے پاس کرینگے، پرامید ہوں کہ اپوزیشن عوام سے اپنا ناطہ نہیں توڑے گی، اپوزیشن غنڈہ گردی سے نہیں آئینی اور پارلیمانی طریقے سے ترامیم لائے حکومت انھیں منظور کرائے گی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی صحافیوں سے گفتگو
بدھ 19 جون 2019 23:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے بہت سے تجربے کئے ہیں ،اس تجربہ گاہ میں دونوں خاندانوں کو مسترد کر کے عوام نے تیسرے آپشن میں عمران خان کا انتخاب کیا اور مینڈیٹ دیا کہ وہ احتساب کریں اور چوروں ،لٹیروں سے حساب لیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی اپوزیشن لیڈر نے اپنی تقریر میں حقائق کو مسخ کیا اور روایتی کھیل کھیلتے ہوئے اپنی سنائی اور دوسروں کو سنے بغیر نکل گئے ، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں طے ہوا تھا کہ ایک جماعت کا پارلیمانی لیڈر ایوان میں بات کریگا تو دوسرا تحمل سے سنے گا اور دوسرا بات کریگا تو پہلا تحمل سے سنے گا، اس کمٹمنٹ کی بھی خلاف ورزی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اڑھائی گھنٹے پارلیمنٹ میں کھڑا ہو کر تقریر کرنے بعد یہ تو ثابت ہو گیا کہ شہباز شریف کی کمر کی تکلیف ختم ہوگئی ہے ،ہم انھیں مبارکباد دیتے ہیں کہ وہ مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی ذاتی تشہیر کے 45ارب کو الگ رکھیں ،آج پھر انہوں نے پارلیمنٹ کو اپنی ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کیا ،اپنی ذات سے تقریر شروع کی اور اپنی ذات پر تقریر ختم کر دی ۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام دل رکھ کر اے پی سی میں شامل ہوں کیونکہ وہ عمران خان کو ان کے مشن سے ہٹا نہیں سکتے ،عمران خان کا بیانیہ ہے کہ بجٹ عوام کے حقوق کا محافظ، قومی سلامتی ،دفاع اور چاروں اکائیوں کے حقوق کا ضامن ہے، این ایف سی سے ہی صوبوں کا حصہ منتقل ہوتا ہے ،جب این ایف سی کی تقسیم کی باری آئے گی سب دیکھیں گے، حکومت کسی بھی گیڈر بھبکیوں سے گھبرانے والی نہیں ہے ،عوامی نمائندوں سے بجٹ پاس کرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اپوزیشن عوام سے ناطہ نہیں توڑے گی ،اپوزیشن کی جانب سے آنے والی ایسی مثبت تجاویز جن کا تعلق عوام کے ریلیف سے ہوگا انھیں منظورکرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنی مشکل پیدا کریگی وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم اس میں بہتر پرفارم کریگی ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت