خواجہ سعد رفیق اور آصف علی زرادری کے پروڈکشن آرڈر جاری

سپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدر آصف علی زرادری اور لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے، کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 19 جون 2019 23:14

خواجہ سعد رفیق اور آصف علی زرادری کے پروڈکشن آرڈر جاری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جون2019) سپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدر آصف علی زرادری اور لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور آصف علی زرادری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنما کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ حکومت نے آصف علی زرادری اورخواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قومی اسمبلی کا اجلاس چلانے پر مفاہمت ہو گئی ہے اور اس کے بدلے میں حکومت نے آصف علی زرادری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر غور شروع کر دیاہے۔ بتایا گیا تھا کہ حکومت آئندہ24سے48گھنٹے میں فیصلہ کر لے گی کہ حکومت نے آصف علی زرادری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں گے یا نہیں جبکہ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ24سے48گھنٹے میں پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ آصف علی زرداری اس وقت نیب کی حراست میں ہیں اور پیپلز پارٹی نے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کررکھا تھا تا کہ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہو سکیں۔اس سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نیب کی زیر حراست سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سمیت دیگر نےاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی تھی اور آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق دریافت کیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کر دیا تاہم اب دونوں رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں اور اب دونوں رہنما کل ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں