وزیر اعظم سے علی حیدر زیدی کی ملاقات ،

کلین کراچی مہم کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت

جمعہ 23 اگست 2019 15:35

وزیر اعظم سے علی حیدر زیدی کی ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں وزیر بحری امور نے وزیراعظم کو کلین کراچی مہم کے تحت شہر قائد میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کراچی جیسے بڑے اور اہم شہر میں کچرے کے لیے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کی کم تعداد کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی تعداد کو ایک مربط حکمت عملی کے تحت بڑھانے اور کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے کہاکہ کراچی ملک کا اقتصادی مرکز ہے۔ ماضی کی بد انتظامی نے شہر قائد کا روایتی حسن تباہ کیااور کراچی کے مکینوں کی زندگی کو اجیرن کر دیا ہے۔ اس صورت حال کا مکمل تدارک ضروری ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے کراچی سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں