وزیراعظم عمران خان کے دورے خطے میں امن و استحکام اور اتحادکیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے، فردوس عاشق اعوان

امت مسلمہ باہمی کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی، قیادت کی سطح پر یہ احساس اسلامی دنیا کے لئے نیک فال اور عوامی جذبوں کی عکاسی ہے،پاکستان، سعودی عرب اور ایران اسلامی دنیا کے تین اہم بھائی ہیں، پاکستان کے اپنے ان دونوں بھائیوں کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات

پیر 14 اکتوبر 2019 14:25

وزیراعظم عمران خان کے دورے خطے میں امن و استحکام اور اتحادکیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے خطے میں امن و استحکام اور اتحادکیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے، امت مسلمہ باہمی کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی، قیادت کی سطح پر یہ احساس اسلامی دنیاکیلئے نیک فال اور عوامی جذبوں کی عکاسی ہے،پاکستان، سعودی عرب اور ایران اسلامی دنیا کے تین اہم بھائی ہیں، پاکستان کے اپنے ان دونوں بھائیوں کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دورے خطے میں امن و استحکام اور اتحادکیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ صدر حسن روحانی کا خطے میں امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کا خیرمقدم دونوں برادر ممالک کی قیادت کے ایک دوسرے پر اعتماد اور تعلقات میں قربت کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان برادر ممالک کے مابین اخوت و مصالحت کے جذبوں کے فروغ کا خواہاں ہے۔

انہوںنے کہاکہ امت مسلمہ باہمی کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی، قیادت کی سطح پر یہ احساس اسلامی دنیا کے لئے نیک فال اور عوامی جذبوں کی عکاسی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ایرانی قیادت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالیہ سنگین صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں