پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

بدھ 16 اکتوبر 2019 12:24

پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، رواں برس 5 ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس گئے، وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو عالمی پناہ گزینوں کے ادارے یواین ایچ سی آر کی جانب سی200 ڈالر فی رجسٹرڈ مہاجر ادا کیا جارہا ہے۔ بدھ کو ئو این ایچ سی آر کے نمائندے قیصر خان نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس یکم مارچ سے اب تک 5 ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین واپس افغانستان جاچکے ہیں جن میں سے صوبہ خیبر پختونخوا، پنجاب، آزادکشمیر اور اسلام آباد سے 2 ہزار 6 سو رجسٹرڈ افغان مہاجرین پاک افغان باڈر طور خم کے راستے وطن واپس گئے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان اور سندھ سے 2 ہزار 400 رجسٹرڈ افغان مہاجرین کوئٹہ باڈر کے راستہ سے واپس افغانستان گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو پناہ گزینوں کے عالمی ادارے یو این ایچ سی آر کی جانب سے 2 سو ڈالر ادا کئے جارہے ہیں۔قیصر خان نے کہا کہ وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین یو این ایچ سی آر کے مقرر کردہ مراکز پشاور اور کوئٹہ سے کسی بھی زحمت سے بچنے کے لیے مقررہ تاریخ حاصل کریں اور مقررہ تاریخ سے ایک دن قبل متعلقہ مرکز میں فون کرکے اپنی واپسی کو یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں