برطانوی شہزادے ولیم ایک نیا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے شاہی خاندان کے تمام افراد کو پیچھے چھوڑ دیا

شہزادہ ولیم نے اپنے پہلے 5 روزہ پاکستانی دورے کے دوسرے دن شیروانی پہن کر تاریخ رقم کردی اور وہ شیروانی پہننے والے پہلے شاہی فرد بن گئے

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:25

برطانوی شہزادے ولیم ایک نیا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے شاہی خاندان کے تمام افراد کو پیچھے چھوڑ دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) برطانوی شہزادے ولیم ایک نیا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے شاہی خاندان کے تمام افراد کو پیچھے چھوڑ دیا۔شہزادہ ولیم نے اپنے پہلے 5 روزہ پاکستانی دورے کے دوسرے دن شیروانی پہن کر تاریخ رقم کردی اور وہ شیروانی پہننے والے پہلے شاہی فرد بن گئے۔ان سے قبل ان کے والد شہزادہ چارلس بھی پاکستان آچکے ہیں، تاہم انہوں نے شیروانی نہیں پہنی تھی۔

(جاری ہے)

شہزادہ ولیم نے دوسرے روز پاکستان کے قومی جھنڈے سے مشابہہ رنگ کی شیروانی پہنی اور ان کی جانب سے اس لباس پہننے کے عمل کو برطانوی و عالمی میڈیا نے بھی اہم خبر کے طور پر شائع کیا۔اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ شہزادہ ولیم کی جانب سے پہنی گئی ہرے رنگ کی شیروانی پاکستانی ڈیزائنر نے تیار کی تھی۔پاکستانی ڈیزائنر کے مطابق انہوں نے آرڈر ملنے کے محض 2 دن بعد شہزادہ ولیم کے لیے شیروانی تیار کی اور اس کے لیے انہوں نے دیگر عملے کے ساتھ مل کر دن رات کام کیا۔ شہزادہ ولیم کے لیے شیروانی کے علاوہ بھی دیگر پاکستانی طرز کے ڈریس تیار کیے ہیں، تاہم انہیں اس بات کا علم نہیں کہ شہزادہ ان کے تیار کردہ لباس کب اور کہاں پہنیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں