پی ٹی وی حملہ کیس ،انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود سمیت دس ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں

پرانے دھرنا کیسز نمٹنے نہیں نیا دھرنا بھی آ رہا ہے، ان کیسز کو جلد نمٹا لیں اگلا دھرنا بھی آ رہا ہے، انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کی گفتگو

پیر اکتوبر 13:02

پی ٹی وی حملہ کیس ،انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود سمیت دس ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں ۔ دور ان سماعت جج راجہ جواد عباس نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پرانے دھرنا کیسز نمٹنے نہیں نیا دھرنا بھی آ رہا ہے، ان کیسز کو جلد نمٹا لیں اگلا دھرنا بھی آ رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ لگتا ہے اب سب سے زیادہ مصروف ججز میں اور شارخ ارجمند صاحب ہونے والے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے ملزم کارکنان کے وکیل بالآخر کمرہ عدالت میں پھٹ پڑے ، وکیل احسن سیال نے کہاکہ پی ٹی آئی کی وجہ سے ہمیں سیاسی اور عدالتی محازوں پر نقصان ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

وکیل نے کہاکہ ہمارے غریب کارکنان دور دراز سے آتے ہیں پی ٹی آئی کی وجہ سے کیسز کا فیصلہ نہیں ہو پا رہا۔

جج نے کہاکہ پی ٹی آئی اب حکومتی جماعت ہے لیکن اپنے موقف میں واضح نہیں لگ رہی۔ علیم خان کے وکیل پیش نہ ہوئے، عدالت نے پیش ہونے کے لئے ساڑھے گیارہ بجے تک کا وقت دیدیا۔ جج نے کہاکہ وکیل شاہد گوندل پیش ہوں ورنہ علیم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دونگا۔ وکیل شاہ محمود قریشی ، علی بخاری نے کہاکہ دس ملزمان کی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں عدالت اجازت دے تو دلائل دونگا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود سمیت دس ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کرلیں ۔ وکیل علی بخاری نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف مقدمے کے اخراج سے متعلق شاہ محمود قریشی سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کرونگا۔بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments