بھارت کے جھوٹ کی قلعی کھل گئی،

سفارتکاروں نے خود گرائونڈ پر پہنچ کر سچ دیکھا، ڈاکٹر محمد فیصل

منگل 22 اکتوبر 2019 16:53

بھارت کے جھوٹ کی قلعی کھل گئی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ بھارت کے جھوٹ کی قلعی کھل گئی، سفارتکاروں نے خود گرائونڈ پر پہنچ کر سچ دیکھا۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہوچکا، پوری دنیا نے سچ دیکھ لیا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹ میں انہوںنے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کے دعوے محض دعوے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے دورے پر بھارت ہمارے ساتھ شامل نہیں ہوا اور نہ ہی مبینہ کارروائی کے مقامات کے بارے میں کوئی شواہد ہی فراہم کیے گئے ہیں،ہم نے غیرملکی سفارتکاروں کو ایل او سی کا دورہ کرا یا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں