سرحدوں پر تقریبا غیر اعلانیہ جنگ شروع ہو چکی ہے

اس وقت پاکستان کی سرحدوں پر خطرات کا سامنا ہے، مولانا کے غبارہ 10 ایم جی کا تھا ہوا 100ایم جی بھر گئی ہے، مولانا صاحب کاغبارہ پھٹنے جا رہا ہے: شیخ رشید احمد

منگل 22 اکتوبر 2019 21:04

سرحدوں پر تقریبا غیر اعلانیہ جنگ شروع ہو چکی ہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریلوے میں انقلابی قدم اٹھانے جا رہے ہیں، ریلوے کے تمام ملازمین کے گریڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا، اس وقت پاکستان کی سرحدوں پر خطرات کا سامنا ہے، سرحدوں پر تقریبا غیر اعلانیہ جنگ شروع ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون میں اس ہفتے پی سی ون شامل کردیں گے، ایم ایل ون کی ایکنک سے منظوری کا انتظار ہے۔

15 نومبر سے ریلوے میں فوڈ کوٹ بھی شروع کر رہے ہیں، 5 فریٹ ٹرینیں پرائیوٹ سیکٹرز کے ذریعے چلیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کے تمام ملازمین کے گریڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا، نئی تعیناتیوں میں رشوت ثابت ہو جائے تو میں ذمہ دار ہوں گا۔

(جاری ہے)

اس وقت پاکستان کی سرحدوں پر خطرات کا سامنا ہے، سرحدوں پر تقریبا غیر اعلانیہ جنگ شروع ہو چکی ہے، مودی کے بارے میں کہا تھا یہ ہندو طرز کا خطرناک نظام لانا چاہتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں یہ وقت مناسب نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی جماعتوں کو لیڈ کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا لوگوں کو ڈنڈابردار کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا کے غبارہ 10 ایم جی کا تھا ہوا 100ایم جی بھر گئی ہے، مولانا صاحب کاغبارہ پھٹنے جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں