اسد قیصر سے اپوزیشن رہنمائوں کی ملاقات ،ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر گفتگو

جمعرات 14 نومبر 2019 18:58

اسد قیصر سے اپوزیشن رہنمائوں کی ملاقات ،ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اپوزیشن رہنمائوں نے اہم ملاقات کی ،ملاقات میں پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف شازیہ مری ، مسلم لیگ ن کیلے سردارایاز صادق ، خواجہ آصف ،رانا تنویر شریک ہوئے جبکہ ملاقات میں حکومتی نمائندے وزیردفاع پرویز خٹک اور اسد عمر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور اسیر سیاسی قیادت کے پروڈکشن آرڈرز کا معاملہ پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں اپوزیشن رہنمائوں نے اپنے مطالبات وشرائط سے سپیکر کو آگاہ کردیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں