بیلاروس کے نائب وزیر خارجہ ایچ ای ایندرے دیپیکن ’’بیلاروس-پاکستان سیاسی مشاورت‘‘ کے چوتھے مرحلے میں شرکت کیلئے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے

جمعہ 22 نومبر 2019 17:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) بیلاروس کے نائب وزیر خارجہ ایچ ای ایندرے دیپیکن ’’بیلاروس-پاکستان سیاسی مشاورت‘‘ کے چوتھے مرحلے میں شرکت کیلئے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ بیلاروس- پاکستان سیاسی مشاورت کا چوتھا مرحلہ 25 نومبر سے شروع ہوگا جس کا انعقاد ڈائریکٹر جنرل نیشنل لائبریری آف پاکستان سید غیور حسین کے تعاون سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بیلاروس- پاکستان سیاسی مشاورت کے چوتھے دور میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان، وفاقی وزیر تعلیم و تربیت شفقت محمود، پاکستان بیلاروس فرینڈ شپ گروپ کے کنوینئر محمد یعقوب شیخ اور وزارت خارجہ امور کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ بیلاروس کی پاکستان میں ایمبیسی کے فرسٹ سیکرٹری یورس سیماکوف نے کہا ہے کہ اس ایونٹ کی میڈیا کوریج کیلئے پاکستان کے قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں