کرپٹ ٹولے کا واویلا بتارہا، عمران خان جیت رہا ہے، فرودس عاشق اعوان

شریف خاندان پاکستان آکر ہمارے 18سوالوں کا جواب دے،1200ارب کے گردشی قرضے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ورثے میں دیا، لیگی رہنماء بغض میں عمران خان سے ایک سال کا حساب مانگتے ہیں،پہلے 5سال کا حساب دیں۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:10

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر 2019ء) وفاقی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولے کا واویلا بتارہا، عمران خان جیت رہا ہے،شریف خاندان پاکستان آکر ہمارے 18سوالوں کا جواب دے،1200ارب کے گردشی قرضے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ورثے میں دیا،لیگی رہنماء بغض میں عمران خان سے ایک سال کا حساب مانگتے ہیں،پہلے 5سال کا حساب دیں۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ن لیگی قیادت نے 18سوالات کے جوابات نہیں دیے۔شہبازشریف جواب دینے کی بجائے آئیں بائیں شائیں کررہے ہیں۔وائسرائے ہند کی طرح ایک خاندان قوم کو مقروض بنا کر لندن میں مقیم ہے۔یہ خاندان کاروبار بھی باہر کرتا ہے اور اپنی اولاد کو تعلیم بھی دلواتا ہے۔یہ پاکستان میں حکومت اور سیاست کرنے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملکی خزانے کو اپنی ذاتی شاہ خرچیوں میں لٹایا گیا۔اقتدار میں بھی ہوتے ہیں لیکن کاروبار باہرکرتے ہیں۔اقتدار سے باہر ہوتے ہی من گھڑت بیانیہ بنا کرباہر چلا جاتا ہے۔جب اقتدار میں نہیں ہوتے تو آئین اور قانون کو کمزور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار روز سے ٹی ٹی شریف خاندان کی کارستانیاں بے نقاب ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب وزیراعلیٰ اور وزیراعظم رہنے والے کے بچے عدالتوں میں جاکر اپنے الزامات کا جواب نہیں دیں گے تو عام ملزم کیسے عدالتوں میں جائیں گے اور قانون کی بالادستی کو کیسے مانے گا۔

انہوں نے کہا کہ سلیمان شہباز اگر میری آواز سن رہے ہیں تو اپنے ببلوکزنوں اوراسحاق ڈار کو ساتھ لے کرپاکستان آئیں اور ہمارے الزامات کو جھوٹا ثابت کردیں۔ٹی ٹیز کے ذریعے اکاؤنٹ میں آنے والے پیسے کا حساب دیں۔لیکن آپ نہیں آئے۔قوم آپ لوگوں کو پکار رہی ہے۔اگرآپ ہمارے 18سوالوں کا جواب نہیں دیتے تو حقیقت ثابت ہوچکی ہے کہ آپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ آپ ہوائی فائرنگ سے حکومت کو ٹارگٹ سے نہیں ہٹا سکتے۔ آپ جہاں بھی چھپ جائیں قانون آپ کا پیچھا کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں