پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے فرانس کے سفیر مارک بریٹے نے ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال

جمعہ 17 جنوری 2020 21:48

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے فرانس کے سفیر مارک بریٹے نے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2020ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بریٹے نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فرانس کے سفیر نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اورچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ امیرالبحراور معزز مہمان نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر بھی بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں