سپریم کورٹ کا ا فغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق کیس میں کسٹمزحکام پر برہمی کااظہار، سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی

جمعرات 23 جنوری 2020 16:02

سپریم کورٹ کا ا فغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق کیس میں کسٹمزحکام پر برہمی کااظہار، سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) سپریم کورٹ نے ا فغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق کیس میں تیاری نہ کرنے پر کسٹمزحکام پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی ہے۔جمعرات کو عدالت عظمٰی کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ کسٹمز حکام کیس کی تیاری کر کے نہیں آتے۔

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ رولزسے متعلق عدالت کو آگاہ نہیں کیا جارہا۔عدالت نے فریقین کو تیاری کرکے آنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کیلیے ملتوی کردی۔کسٹمز حکام نے افغانستان سے چینی کے 354 کنٹینرز میں سے 298 روک لیے تھے۔ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف کسٹمز حکام نے سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں