برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں مثب تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

یہ فیصلہ نہایت خوش آئند ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بیرونی دنیا میں امیج تبدیل ہو رہا ہے، معاون خصوصی

جمعہ 24 جنوری 2020 21:23

برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں مثب تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں مثب تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ یہ فیصلہ نہایت خوش آئند ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بیرونی دنیا میں امیج تبدیل ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ برٹش ائیر ویز کی بحالی، شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کے بعد برطانیہ نے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کی۔انہوںنے کہاکہ یہ پرامن، روشن اور محفوظ پاکستان کی علامت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان دنیا بھر میں سیاحت کیلئے حسین اور پر کشش منزل کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں