پشاور،پیپلز پارٹی کے رکن کے گھر کے باہر دھماکہ، عمارت کاجزوی نقصان

منگل 7 مئی 2013 13:37

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7مئی 2013ء ) پشاور میں پیپلز پارٹی کے رکن امان اللہ کے گھر کے باہر دھماکے سے عمارت کوجزوی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

پشاور کے نواحی علاقے خزانہ میں تخریب کاروں نے پیپلز پارٹی کے سرگرم رکن امان اللہ کے گھر کی بیرونی دیوار کے ساتھ دیسی ساختہ بم نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں مکان کے بیرونی حصے اور ایک کمرے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امان اللہ نے کہا ہے کہ ان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں