نعیم الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

انکی نماز جنازہ مسجد عائشہ خیابان اتحاد ڈیفنس میں ادا کی گئی، گورنر سندھ سمیت سینئر وزراء نے شرکت کی

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 16 فروری 2020 17:30

نعیم الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 16 فروری 2020) : نعیم الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، انکی نماز جنازہ مسجد عائشہ خیابان اتحاد ڈیفنس میں ادا کی گئی، گورنر سندھ سمیت سینئر وزراء نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کی نماز جنازہ مسجد عائشہ خیابان اتحاد ڈیفنس می ادا کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ مولانا تنویرالحق تھانوی نے پڑھائی جس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل، گورنر پنجاب چوہدری سرور، قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرقاسم سوری ،اہم وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور انکو تدفین کے لیے لے جایا جا رہا ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی اور تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کل بروز پیر مورخہ17 فروری وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان،وفاقی وزراء،مشیران اورپارٹی عہدیداران دعامیں شریک ہونگے۔اس موقع پرمرحوم نعیم الحق کے خاندان کے افرادبھی موجودہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں