پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سنانے والے جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے درخواست دائر

جنوری کو وفاقی حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا، درخواست

ہفتہ 22 فروری 2020 14:22

پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سنانے والے جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے درخواست دائر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سنانے والے جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ۔ ہفتہ کو دائر درخو است میں کہاکہ حکومت اپنے اعلان کے مطابق جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرے،کراچی کی تین این جی اوز نیوکیل مظہر الحق ہاشمی کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

سیکرٹری کابینہ ڈویژن،سیکرٹری قانون و انصاف اور پیمرا درخواست میں فریق ہیں ، درخواست میں کہاگیاکہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ نے پرویز مشرف کے خلاف فیصلے میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔درخواست میں کہاگیاکہ 20 جنوری کو وفاقی حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا، سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے نمائندوں نے پریس کانفرنس کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیاکہ وفاقی حکومت اپنے بیان کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے میں ناکام رہی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ رٹ پٹیشن کے فیصلے تک چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو کام سے روکا جائے، مفاد عامہ کے تحت حکومت کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کرنے کا حکم دیا جائے ۔درخواست میں کہاگیاکہ پرویز مشرف غداری کیس میں پیرا 65،66،67 کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں