سپریم کورٹ میں رجسٹرار اعتراضات کیخلاف پرویز مشرف کی چیمبر اپیل پر سماعت (کل) ملتوی

پیر 24 فروری 2020 18:35

سپریم کورٹ میں رجسٹرار اعتراضات کیخلاف پرویز مشرف کی چیمبر اپیل پر سماعت (کل) ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) سپریم کورٹ میں رجسٹرار اعتراضات کیخلاف پرویز مشرف کی چیمبر اپیل پر سماعت (کل) منگل تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس عمر عطاء بندیال کی مصروفیت کے باعث سماعت (آج)منگل تک ملتوی کی گئی ۔ یاد رزہے کہ پرویز مشرف نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ۔رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ گرفتاری دینے تک مشرف کو اپیل کا حق نہیں ۔پرویز مشرف نے رجسٹرار آفس اعتراض کیخلاف ان چیمبر اپیل کر رکھی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں