وزیراطلاعات آزاد کشمیر کا شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہائی کا خیر مقدم

منگل 25 فروری 2020 18:07

وزیراطلاعات آزاد کشمیر کا شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہائی کا خیر مقدم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات ، سیاحت ، کھیل و امور نوجواناں و مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر راجہ مشتاق احمد منہاس نے سابق وزیر اعظم پاکستان سینئر لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اورمسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی ضمانت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہدخاقان عباسی کی ضمانت نے جھوٹے مقدمات بے نقاب کر دئیے ،شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم اور بہترین کیرئر کے مالک سیاستدان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جھوٹے اور جعلی احتساب کا پول کھل گیا ہے ،احسن اقبال کی ضمانت ان کی شفافیت کا کھلا ثبوت ہے ،عوام کا نام نہاد احتساب سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو ضمانت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ مسلم لیگ ن کے کارکن اپنی قیادت کیساتھ ہیں،آزاد عدلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں