ملک بھرمیں12 ہزار 218 مشتبہ کیسز ہیں، ڈاکٹر ظفرمرزا

پاکستان میں 1408کیسز کنفرم ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں173 کیسز کا اضافہ ہوا، 25 لوگ صحتیاب اور11اموات ہوچکی ہیں۔ وفاقی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 مارچ 2020 17:38

ملک بھرمیں12 ہزار 218 مشتبہ کیسز ہیں، ڈاکٹر ظفرمرزا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ 2020ء) وفاقی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 12ہزار218مشتبہ کیسز ہیں پاکستان میں1408کیسزکنفرم ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں173کیسز کا اضافہ ہوا، 25 لوگ صحتیاب اور11اموات ہوچکی ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اعدادوشمار کے مطابق 28 مارچ کوعالمی سطح پرکورونا وائرس سے متاثرہ نمبر 6 لاکھ سے تجاوز کرگیا ہے، کل اموات28 ہزار کے قریب ہیں،ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں، پاکستان میں آج کے دن 12ہزار218 مشتبہ کیسز ہیں، ان کے ٹیسٹ ابھی ہونے والے ہیں، جبکہ پاکستان میں1408کیسز کنفرم ہیں،ان میں 24 گھنٹے میں173کیسز کا اضافہ ہوا۔

ابھی تک 25 لوگ صحتیاب ہوئے، 725لوگ ہسپتالوں میں داخل ہیں، ابھی تک 11اموات ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

ملک کے مختلف قرنطینہ میں7180افراد موجود ہیں۔ بلوچستان133، سندھ میں 457، پنجاب 490 اور خیبرپختونخوامیں 180کیسز ہیں۔ مشیر معید یوسف نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ہمارا مشرقی اور مغربی بارڈر مزید د دہفتے کیلئے بند رہے گا، ہماری بندرگاہیں ابھی آپریٹ کررہی ہیں، ایئرفلائٹس آپریشن کو 4اپریل تک بند کررکھا ہے۔

تھائی لینڈ کے ایئرپورٹ پرپھنسے ہمارے مسافرآج واپس آجائیں گے۔ دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ کو رونا کے خلاف میں چین نے بروقت مدد بہم پہنچائی۔ ہفتہ کو ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ آنے والے سامان میں کورونا کی تشخیص کی ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد کٹس شامل ہیں،اس کے علاوہ بیس لاکھ سے زائد ماسک اور 77 ہزار میڈیکل کور بھی بھیجے گئے ہیں، خصوصی پرواز میں217 ونٹیلیٹرز اور 50 ہزار میڈیکل دستانے بھی شامل ہیں۔

علی بابا فائونڈیشن اور جیک ما فاؤنڈیشن نے 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور 5 لاکھ حفاظتی ماسک پاکستان کو دیئے جا چکے ہیں۔ چین کی حکومت کی طرف سے کورونا سے نمٹنے کی مہارت رکھنے والی8 رکنی طبی ٹیم اور امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے چینی مہمانوں کا استقبال کیا۔ پاکستان میں چین کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیئر مین کے مطابق چین نے درہ خنجراب کے ذریعے دو ٹن ماسک، ٹیسٹ کٹس، وینٹیلیٹرز، طبی حفاظتی لباس بھی پاکستان کے حوالے کئے ہیں،چینی طبی ماہرین کی یہ ٹیم دو ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں