ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں، ڈاکٹر عطاء الرحمن

جب تک ہم ٹیسٹنگ صلاحیت نہیں بڑھائیں گے، اس وقت تک ہمیں کنفرم تعداد معلوم نہیں ہوسکتی، انٹرویو

پیر 6 اپریل 2020 12:38

ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں، ڈاکٹر عطاء الرحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عطا الرحمان نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ صلاحیت کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ٹیسٹنگ صلاحیت نہیں بڑھائیں گے، اس وقت تک ہمیں کنفرم تعداد معلوم نہیں ہوسکتی۔ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے بغیر ہم آگے نہیں چل سکتے ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہمیں تربیت یافتہ عملے کی بھی فوری ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں