چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی کا مساجد اور مدارس کےتین ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ

ریلیف کے کاموں میں مدارس کے طلبا، اساتذہ، علما، مشائخ، موذن اورخطباء کو بھی شامل کیا جائے، مولانا طاہر اشرفی کا وزیراعظم عمران خان کو خط

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 6 اپریل 2020 15:16

چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی کا مساجد اور مدارس کےتین ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-06اپریل2020ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی کا مساجد اور مدارس کےتین ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ۔ مولانا طاہر اشرفی نے اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ دیا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر کی مساجد اور مدارس میں تین ماہ کے بجلی کے بل معاف کر دیئے جائیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ریلیف کے کاموں میں مدارس کے طلبا، اساتذہ، علما، مشائخ، موذن اورخطباء کو بھی شامل کیا جائے۔

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مساجد اور مدارس کے لوگوں کو بھی دیگر افراد کی طرح ریلیف ملنا چاہیئےاور اگر کہیں ان افراد کی ضرورت ہو تو انہیں بھی استعمال کرناچاہیئے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سےا س وقت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملک کی تمام کمرشل سرگرمیاں روک دی گئی ہیں اور لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنےگھروں میں رہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

ایسے میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے جس کے لئےحکومت کی جانب سے ریلیف فنڈ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے بجلی اور گیس کے بلوں کے جمع کروانے کے لئے بھی تین مہینوں کی مہلت دی گئی ہے ۔ لیکن اب چیئرمین پاکستان علما ء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کہ ملک بھر کی مساجد اور مدارس میں تین ماہ کے بجلی کے بل معاف کر دیئے جائیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ریلیف کے کاموں میں مدارس کے طلبا، اساتذہ، علما، مشائخ، موذن اورخطباء کو بھی شامل کیا جائے۔مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مساجد اور مدارس کے لوگوں کو بھی دیگر افراد کی طرح ریلیف ملنا چاہیئےاور اگر کہیں ان افراد کی ضرورت ہو تو انہیں بھی استعمال کرناچاہیئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں