امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق،و دیگر عہدیدان کا ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 6 اپریل 2020 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور نائب امراء نے نائب صدر الخدمت فائونڈیشن سندھ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو نے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے اپنی جاں جان آفریں کے سپر د کی ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی انسانیت کی خدمت کیلئے کی گئی خدمات کو شرف قبولیت بخشے۔ انہوںنے ڈاکٹر عبدالقادر سومروکے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں