کورونا کے خلاف جنگ، برطانوی ہائی کمیشن کا پاکستان کے لئے 4.39 ملین پاؤنڈ کی امداد کا اعلان

پاکستان نے کورونا وائرس کے مقابلے میں بین الاقوامی لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا، ملکی معیشت کو بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ سب کی صحت ضرورت مندوں کی حفاظت کا بھی خیال رکھا گیا ہے، پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر کا اردو میں پیغام

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 30 مئی 2020 10:56

کورونا کے خلاف جنگ، برطانوی ہائی کمیشن کا پاکستان کے لئے 4.39 ملین پاؤنڈ کی امداد کا اعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-30 مئی2020) کورونا کے خلاف جنگ لڑنے میں اقدامات کے حوالے سے برطانوی ہائی کمیشن کا پاکستان کے لئے 4.39 ملین پاؤنڈ کی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر کا اردو میں پیغام بھی جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے مقابلے میں بین الاقوامی لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا ہے جس میں ملکی معیشت کو بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ سب کی صحت ضرورت مندوں کی حفاظت کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔

پاکستان میں رہتے ہوئے برطانوی ہائی کمیشن نے عالمی وبا کے خلاف پاکستانی اقدامات کو سراہتے ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح کورونا کے اثرات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید 2429 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اس اضافے کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1395 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 66 ہزار 457 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹون میں کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات سامنے آئی ہیں جس کے بعد حالات کشدیدگی کی جانب جانے کا خطرہ ہے۔ حکومتی اقدامات کی بات کی جائے تو حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلتے ہی ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا جس کے بعد یہ لاک ڈاؤن 2 مہینوں تک جاری رہا تھا۔

لیکن عید سے قبل حکومت نے اس لاک ڈاؤن کو ختم کر دیا تھا جس کے بعد عوام کو تلقین کی گئی تھی کہ وہ تمام ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے باہر نکلیں یا کوئی بھی کام کریں۔ حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگوں کو ہر قسم کی احتیاطی تدابیر اپننانے کا پابند کیا جائے۔ اسی دوران پاکستانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے برطانوی ہائی کمیشن کا پاکستان کے لئے 4.39 ملین پاؤنڈ کی امداد کا اعلان کر دیا ہے جو پاکستان کے لئے خوش آئند عمل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں