احتساب عدالت میں پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست دائر ، نیب کو نوٹسز جاری ،

سماعت 14 جولائی تک ملتوی

پیر 6 جولائی 2020 20:19

احتساب عدالت میں پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست دائر ، نیب کو نوٹسز جاری ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی عدالت نے نیب کو نوٹسز جاری کر دئیے گزشتہ روز کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان نے کی سابق صدر آصف زرداری کی ویڈیو لنک کے ذریعے احتساب عدالت کے سامنے حاضری ہوئی آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ ملزم پر فرد جرم عائد نہ کی جائے اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت سے استدعا کی کہ آپ اس درخواست پر ہمیں نوٹس جاری کریں ہم آج ہی آدھے گھنٹے میں بحث کریں گے جس پر احتساب جج نے ریمارکس دیئے کہ اس ریفرنس کو دائر ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے آپ کو چاہیے تھا کہ یہ درخواست پہلے دائر کرتے اب فرد جرم عائد کرنے کے لیے وڈیو لنک کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جس پر وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ اس کے لیے پڑھنا پڑتا ہے چیزیں نکالنی پڑتی ہیں گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے قانون کے مطابق نوٹس دینا ضروری تھاجان بوجھ کر ڈیفالٹ کی گئی کمپنی کے لیے قانون واضح ہے آئندہ منگل کو یہ کیس سماعت کے لیے رکھ لیں، میں نے ریسرچ کرنی ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس نقول فراہم کرنے کے بعد سات دن میں فرد جرم عائد کرنا ضروری ہے جج اعظم خان نے ریمارکس دیئے کہ آپ 9 جولائی کو پیش ہو جائیں جس کے جواب میں وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ اس روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس ہے وکیل صفائی نے پوچھا جاننا چاہتا ہوں کہ پراسیکیوٹر کو اس کیس میں اتنی جلدی کیا ہی اس کے علاوہ بھی بہت سے کیسز ہیں، اس کیس میں جلدی کیوں ہی ہمیں مناسب وقت دیا جائے، ایک ماہ کا سٹے آرڈر نہیں مانگ رہا وکیل صفائی اپنی درخواست دائر کر کے خود وقت مانگ رہے ہیں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جواب نیب نے داخل کرنا ہے تو جواب کے لیے تو ہمیں مہلت مانگنی چاہیے تھی اصف زداری کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں حاضری ان کے وکیل فاروق نائیک نے انھیں بتایا کہ ہم نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ اس کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی جس پر آصف زرداری نے اپنے وکیل سے پوچھا کہ اس کا اب پراسیس کیا ہو گا جس پر فاروق نائیک نے انھیں بتایا کہ پہلے ہماری درخواست پر فیصلہ ہو گا اس کے بعد عدالت فرد جرم عائد کرنے کا بتائے گی جس پر اصف زداری نے وکیل سے استفسار کیا اس کے بعد ٹرائل شروع ہو گا جس پر وکیل نے انھیں بتایا کہ جی اس کے بعد ٹرائل کا آغاز ہو گا یاد رہے گزشتہ روز سابق صدر پر پارک لین ریفرنس می. فرد جرم عائد ہونا تھی فاروق نائیک نے فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست دی کر دی جس کی وجہ سے فرد جرم عائد نہ ہو سکا کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی گئی �

(جاری ہے)

بشارت راجہ

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں