عالمی برادری کشمیری عوام کے خلاف بھارتی اقدامات اور جرائم کا جواب طلب کرے

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکے دنیا بھر کی 188 پارلیمان کے اسپیکروں اور پریزائیڈنگ افسران کے نام خطوط

منگل 4 اگست 2020 18:41

عالمی برادری کشمیری عوام کے خلاف بھارتی اقدامات اور جرائم کا جواب طلب کرے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی اقدامات اور جرائم کا جواب طلب کرے ۔ اسپیکر نے دنیا بھر کی 188 پارلیمان کے اسپیکروں اور پریزائیڈنگ افسران کے نام بھیجے گئے اپنے خطوط میں ایک بار پھر کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے منصفانہ اور پر امن حل کے لیے آزاد اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکرنے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ 5 اگست 2020 کو بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدام کو ایک سال مکمل ہو رہا ہے۔ بھارت کے اس غیر قانونی اور یک طرفہ اقدام کا مقصد IIOJK کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا اور کشمیری عوام کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرکے انہیں مزید کمزور کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت جب دنیا COVID-19 کی عالمی وبا کے خلاف مصروف عمل ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کو مکمل چھوٹ حاصل ہے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی ظلم و بربریت اور غیر انسانی کریکڈاؤن مزید تیز ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ IIOJK کی بدترین صورتحال اور وادی میں بھارت کے نسل کشی کے مذموم منصوبوں کے پیش نظر علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا فوری اور فیصلہ کن حل کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ اسپیکر نے عالمی برادری پر اس انسانی بحران جس سے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر خطے کے امن کو خطرا لاحق ہے کا سختی سے نوٹس لینے پر زور دیا۔ انہوں نیکہا کہ عالمی برادری بھارت سے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جموں و کشمیر میں ا?زادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کرانے کا مطالبہ کرے جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں