ہمیںکشمیر کاز کو لے کر مزید آگے بڑھنا ہے جس میں ہمارے سفارتخانوں کا اہم کردار ہوگا

دفتر خارجہ کشمیر بارے اقدامات کر رہا ہے، ہمیں کشمیر کی صورتحال دنیا کے سامنے پیش کرنی اور یہ پیغام دینا ہے کہ جس فارمولے کی بنیاد پر تقسیم ہوئی تھی اس میں کشمیر کیوں متنازعہ ہوا وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 6 اگست 2020 00:35

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمیں کشمیر کاز کو لے کر مزید آگے بڑھنا ہوگا جس میں ہمارے سفارتخانوں کا بڑا اہم کردار ہوگا، دفتر خارجہ کشمیر سے متعلق مزید اقدامات کر رہا ہے، ہمیں کشمیر کی صورتحال دنیا کے سامنے پیش کرنی ہے اور یہ پیغام دینا ہے کہ جو بنیادی فارمولا تھا جس کی بنیاد پر تقسیم ہوئی تھی اس میں کشمیر کیوں متنازعہ ہوا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت یہ طے ہوا تھا کہ جن علاقوں میں مسلم اکثریت ہے وہ پاکستان کے ساتھ جائیں گے مگر بھارت نے چال چل کر اس کی خلاف ورزی کی اور کشمیر پر قبضہ کرلیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک فاشسٹ ملک بن گیا ہے ،بھارت کے ساتھ اس وقت تک کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے جب تک وہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھا لیتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یوم استحصال صرف ایک دن منانے تک محدود نہیں ہوگا بلکہ ہمیں کشمیریوں کے نصب العین کو منزل سے ہمکنار کرنا ہوگا، حکومت سمیت اپوزیشن، سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ ہم کشمیریوں کو یقین دلائیں کہ وہ اپنے کاز میں اکیلے نہیں ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں