پنجاب سپورٹس بورڈ میں خردبرد کاالزام، نیب لاہور نے حنیف عباسی کو طلب کرلیا

J 20 نکاتی سوالنامہ بھی بھجوا دیا گیا i رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں نیب پیش ہونے کی ہدایت

ہفتہ 8 اگست 2020 22:00

پنجاب سپورٹس بورڈ میں خردبرد کاالزام، نیب لاہور نے حنیف عباسی کو طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) پنجاب سپورٹس بورڈ میں خردبرد کے الزام میں نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کو طلب کرلیا ۔ ان کو 20 نکاتی سوالنامہ بھی بھجوایاگیا ہے جس میں بطور وائس چیئرمین پنجاب سپورٹس بورڈ ان پر ان پر خرد برد کے الزامات لگائے گئے ہیں ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈیڑھ سال قبل حنیف عباسی نیب کو ان تمام سوالوں کے جواب دے چکے ہیں اس کے باوجود اپوزیشن پر دبائو بڑھانے کیلئے نیب کی جانب سے انہیں نوٹس جاری کرکے رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں نیب کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ ذرائع کاکہنا ہے کہ حنیف عباسی کے پاس وائس چیئرمین پنجاب سپورٹس بورڈ کا عہدہ اعزازی تھا اور وہ کسی قسم کی مراعات لے رہے تھے اور نہ ہی وہ کسی سرکاری دستاویزات پر دستخط کرنے کی مجاز اتھارٹی تھے اور یہ بات وہ نیب کو بتا چکے تھے (ن) لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے ایک وکیل شیخ رشید یہ کہہ چکے تھے کہ عید کے بعد نیب اپوزیشن کیخلاف گھیرا تنگ کرے گی یہ اسی کی کڑی ہے جس کا مقصد (ن) لیگ کو دبانا ہے کیونکہ جو سوال بھیجے گئے تھے ان سوالوں کا حنیف عباسی سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں تھا اور انہوں نے اس وقت بھی نیب حکام کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا تھا ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں