مٹیاری سے لاہور 660کے وی منصوبہ پر کام آخری مراحل میں داخل ،عاصم سلیم باجوہ

1.66ارب ڈالر لاگت آئی ، 2212افراد کو روزگار کے براہ راست مواقع میسر آئے ہیں،بیان

ہفتہ 8 اگست 2020 22:11

مٹیاری سے لاہور 660کے وی منصوبہ پر کام آخری مراحل میں داخل ،عاصم سلیم باجوہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مٹیاری سے لاہور 660کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی نارتھ ساوتھ ترسیل کیلئے ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن 886کلومیٹر طویل ہے۔

(جاری ہے)

مٹیاری لاہور 660کے وی کی ٹرانسمیشن لائن سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر مجموعی طور پر 1.66ارب ڈالر کی لاگت آئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر 85فیصد تک کام مکمل کیا جاچکا ہے ۔ منصوبے سے 2212افراد کو روزگار کے براہ راست مواقع میسر آئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں