وفاقی وزیر علی زیدی نے سی فئیررز کیلئے گورنمنٹ شپنگ آفس کے آن لائن پورٹل کا افتتاح کر دیا

سی فئیررز کے اندراج کی آسانی، میننگ ایجنٹس کے متعلق معلومات آن لائن پورٹل میں موجود ہوں گی، علی زیدی

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:03

وفاقی وزیر علی زیدی نے سی فئیررز کیلئے گورنمنٹ شپنگ آفس کے آن لائن پورٹل کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر علی زیدی نے سی فئیررز کیلئے گورنمنٹ شپنگ آفس کے آن لائن پورٹل کا افتتاح کر دیا ،تاریخ میں پہلی دفعہ پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کی ویب سائٹ کا بھی افتتاح کر دیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آن لائن پورٹل میں سی فئیررز سے متعلق تمام ڈیٹا ڈیجیٹل شکل میں موجود اور محفوظ رہے گا۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ سی فئیررز کے اندراج کی آسانی، میننگ ایجنٹس کے متعلق معلومات آن لائن پورٹل میں موجود ہوں گی۔ علی زیدی نے کہاکہ آن لائن پورٹل سے سی فئیررز کو سی فئیررز شناختی کارڈ بنانے میں آسانی ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سی فئیررز پورٹل کے ذریعے سروس بک، اور ویزا کا اجراء بھی کرا سکیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سے قبل ملک بھر سے سی فئیررز کو معلومات کے اندراج، ویزا اور کارڈز کے لیے کراچی آنا پڑتا تھا۔

علی زیدی نے کہاکہ سی فئیرز کو اس سے قبل کاغذی کارروائیوں میں بہت مشکلات کا سامنا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ای پورٹل کے ذریعے سی فئیررز کے اندراج اور تصدیق کا عمل شفافیت سے ہو سکے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ غیر ملکی ویزہ کیلئے بھی معلومات صرف ایک کلک سے میسر ہونگی۔ انہوںنے کہاکہ یوں سی فیئررز کو ویزے کے اجراء میں جو مشکلات کا سامنا تھا ان میں کمی آئیگی۔ انہوںنے کہاکہ سی فئیررز کا تمام ڈیٹا پورٹل پر موجود ہو گا، پورٹل اور ویب سائٹ وزیر اعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویڑن کی عملی شکل ہیں،پورٹل کو استعمال کرنے کے طریقہ کار سے متعلق ٹیوٹوریل وڈیو بھی ساتھ جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں