جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اور اہلیہ کی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کردیں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تین سال میں 66لاکھ 71 ہزار 7 سو بائیس روپے ٹیکس ادا کیا، 5 کروڑ34 لاکھ 97 ہزار اور 8 سو پینسٹھ روپے آمدن رہی، بینک اکاؤنٹ میں اس وقت چار کروڑ 13 لاکھ تیس ہزار آٹھ سو چھپن روپے موجود

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعرات 22 اکتوبر 2020 19:29

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اور اہلیہ کی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کردیں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اور اہلیہ کی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے بھی جائیدادوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تین سال میں 66لاکھ 71 ہزار 7 سو بائیس روپے ٹیکس ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق تین سال میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی 5 کروڑ34 لاکھ 97 ہزار اور 8 سو پینسٹھ روپے آمدن رہی۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیز 2 ڈی ایچ اے کراچی میں آٹھ سو گز کے دو پلاٹس بطور وکیل خریدے تھے ۔

(جاری ہے)

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ان کے بینک اکاؤنٹ میں اس وقت چار کروڑ 13 لاکھ تیس ہزار آٹھ سو چھپن روپے موجود ہیں ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جاری کی گئی اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق سال 2018 میں آمدنی 1 کروڑ سے زائد تھی۔ سال 2018 میں ان کی کل آمدنی 1 کروڑ 51 لاکھ 13 ہزار 9 سو 72 روپے تھی، جبکہ انہوں نے اس آمدنی پر سال 2018 میں 22 لاکھ نو سو سولہ روپے ٹیکس ادا کیا تھا ۔ سال 2019 میں ان کی آمدنی ایک کروڑ 39 لاکھ 9 سو 72 روپے تھی جس پر انہوں نے 17 لاکھ 92 ہزار 7 روپے ٹیکس ادا کیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سال 2020 میں آمدن 2 کروڑ 12 لاکھ 37 ہزار 9 سو 21 روپے رہی، جس پر انہوں نے 26 لاکھ 78 ہزار 7 سو ننانوے روپے ٹیکس ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں