نواز شریف کا مریم نواز کو نیا ٹاسک، ن لیگ کی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے نئی حکمت عملی سامنے آ گئی

حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے مریم نواز کو پی ڈی ایم جلسوں کے علاوہ پارٹی کی سطح پر مزید متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 اکتوبر 2020 11:54

نواز شریف کا مریم نواز کو نیا ٹاسک، ن لیگ کی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے نئی حکمت عملی سامنے آ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے نائب صدر مریم نواز کو متحرک کر کے حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے مریم نواز کو پی ڈی ایم جلسوں کے علاوہ پارٹی کی سطح پر مزید متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مریم نواز 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں شرکت کے لیے کل 24 اکتوبر کوعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہوں گی۔

لاہور سے مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگ زیب اور عظمیٰ بخاری، ذیشان ملک سمیت دس رہنما کوئٹہ روانہ ہوں گے۔مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مابین طویل ٹیلیفونک مشاورت ہوئی جس میں حکومت کی جانب سے نواز شریف کو لندن سے واپس پاکستان لانے کے برطانوی حکومت کو لکھے گئے حکومتی خط، گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات 25 اکتوبر کے جلسے کی تقریر کے مندرجات اور اتحادی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ معاملات مزید بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

پارٹی زرائع کے مطابق نواز شریف آئندہ ماہ کی 15 تاریخ کو گلگت بلستان مہں ہونے والے انتخابات کی نگرانی کی ذمہ داری بھی مریم نواز کو سونپ دی۔واضح رہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا کوئٹہ میںمنعقد ہونے والا جلسہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بہت بڑا سنگ میل ثابت ہوگا ۔ ہ پی ڈی ایم ملک میں جمہوریت کی بحالی، جمہوری اداروں کے استحکام ، میڈیا کی آزادی ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عام آدمی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے ، پچیس اکتوبر کا پی ڈی ایم کوئٹہ جلسہ عوامی مسائل کے حل کے لئے بہت بڑا سنگ میل ثابت ہوگا ، کارکن جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے مسائل سے نابلد سلیکٹڈ حکمرانوں سے جان چھڑا ئی جاسکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں