وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے پہلے نالج سٹی کا ماسٹر پلان شیئر کردیا

پیر 26 اکتوبر 2020 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نمل یونیورسٹی میں پاکستان کے پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے، وزیر اعظم نے نمل نالج سٹی میانوالی کے ماسٹر پلان کی ویڈیو بھی شیئر کی۔وزیر اعظم عمران خان نے دو روز قبل میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومیں کپاس اور کپڑا فروخت کرنے سے نہیں بلکہ انسانوں پر اور تعلیم پر پیسہ لگانے سے امیر ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں