مدرسے میں دھماکے پر گہرا صدمہ پہنچا، وزیراعظم

قوم کو یقین دلاتا یوں بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 27 اکتوبر 2020 11:54

مدرسے میں دھماکے پر گہرا صدمہ پہنچا، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں مدرسے پر حملہ افسوسناک ہے۔مدرسے میں دھماکے پر گہرا صدمہ پہنچا۔قوم کو یقین دلاتا یوں بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیراعظم نے شہدا کے ورثاء سے دلی تعزیت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا،انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔
۔جب کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مدرسہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور ظالمانہ قدم ہے، واقعے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کو آرمی پبلک اسکول کے بعد دوسرا بڑا سانحہ قرار دے دیا ، صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کا واقعہ اے پی ایس کے بعد دوسرا بڑا سانحہ ہے ، علاقے میں کافی عرصے سے امن تھا اور سیکیورٹی بھی بہتر تھی ، دہشت گرد اپنے مقاصد کیلئے سافٹ ٹارگٹ دیکھتے ہیں ، بچے اور مدرسے دہشت گردوں کا سافٹ ٹارگٹ تھے ، کیوں کہ دہشت گردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ہم اس دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، دہشت گردی کی اطلاعات تھیں ، کیوں کہ نیکٹا کی طرف سے کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی تھریٹ الرٹ تھا ، جس کی بنا پر علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی تھی ، تاہم ہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں