سپریم کورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او امجد پرویز کے اضافی تنخواہ لینے کے خلاف اپیل مسترد کردیں

منگل 24 نومبر 2020 14:00

سپریم کورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او امجد پرویز کے اضافی تنخواہ لینے کے خلاف اپیل مسترد کردیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ایم ڈی پی ایس او امجد پرویز کے اضافی تنخواہ لینے کے خلاف اپیل مسترد کردیں۔منگل کو سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ وکیل پی ایس او نے کہاکہ امجد پرویز جنرل مینیجر تھے انکو ایم ڈی کا اضافی چارج دیا گیا ،امجد پرویز نے خود ہی تنخواہ بڑھا کر نو لاکھ سے اٹھارہ لاکھ کرلی ۔

چیف جسٹس نے کہاکہ تنخواہ پی ایس او کے بورڈ نے بڑھائی ،ذمہ داری بھی بورڈ کی ہی بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

وکیل نے کہاکہ ایم ڈی پی ایس او کی تنخواہ صرف وفاقی حکومت طے کرستی ہے ،ادارے کے ملازم کو عارضی چارج ملنے پر صرف 20 فیصد اضافی مراعات ملنا تھیں ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ حکومت نے نوٹیفیکیشن کرتے ہوئے انکی تنخواہ ،مراعات طے کیوں نہیں کیں ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ تین ماہ کا اضافی چارج ہو سکتا جے دو سال کا نہیں ،کیا امجد پرویز کے اختیارات ایم ڈی کے نہیں تھے ۔ وکیل نے کہاکہ امجد پرویز کے پاس فیصلوں کے تمام اختیارات تھے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کمیٹی رپورٹ نے بھی امجد پرویز کے حق میں فیصلہ دیا ۔ وکیل نے کہاکہ امجد پرویز 2013 سے 2015 تک ایم ڈی پی ایس رہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں