آغا سراج درانی کی ضمانت کی منسوخی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر ، سپریم کورٹ میں دس دسمبر کو سماعت ہوگی

ہفتہ 5 دسمبر 2020 16:25

آغا سراج درانی کی ضمانت کی منسوخی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر ، سپریم کورٹ میں دس دسمبر کو سماعت ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) سپریم کورٹ نے نیب کی سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت کی منسوخی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ،ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت 10 دسمبر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

سراج درانی کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا،سراج درانی پر ایک اعشاریہ چھ بلین کے نامعلوم زرائع آمدن کے اثاثے رکھنے کا ریفرنس بنایا گیا تھا ،سندھ ہائی کورٹ نے اغا سراج درانی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا ،نیب نے آغا سراج درانی کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں