عقل سے عاری اپوزیشن کو اپنے کیسز کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا ،فواد چوہدری

مریم نواز اور فضل الرحمن سسٹم سے باہر ہونے پر تصادم چاہتے ہیں ، یہ لوگ دو کلو گوشت کیلئے پوری گائے ذبح کر نا چاہتے ہیں ، وفاقی وزیر

ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:38

عقل سے عاری اپوزیشن کو اپنے کیسز کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا ،فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ عقل سے عاری اپوزیشن کو اپنے کیسز کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا ،مریم نواز اور فضل الرحمن سسٹم سے باہر ہونے پر تصادم چاہتے ہیں ، یہ لوگ دو کلو گوشت کیلئے پوری گائے ذبح کر نا چاہتے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک طرف اپوزیشن کا احتجاج اور دوسری طرف کورونا کی لہر میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سیاسی قیادت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن عقل سے عاری ہے ، انہیں اپنے کیسز کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا۔چوہدری فواد نے کہاکہ ان کو عوام کی زندگیوں کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں، یہ اپنے کیسز بند کرانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے،مریم نواز ، فضل الرحمان سسٹم سے باہر ہیں، اس لئے وہ تصادم چاہتے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ یہ لوگ 2کلو گوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہاکہ یہ لوگ نیب قوانین میں ترمیم چاہتے ہیں تاکہ ان کے کیس ختم ہو جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں