جماعت اسلامی پاکستان کو کرپشن سے پاک فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے، سینیٹر سراج الحق

ہفتہ 16 جنوری 2021 22:45

اسلام آباد۔16جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2021ء) :امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کو کرپشن سے پاک فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے۔ یہ بات انہوں نے مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔  اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ضلع دیر کے امیر اعزاز الملک افکاری بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق ے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ہر شہری کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ہو، غریب کو علاج کے لئے سہولت ملے اور اس کا بچہ سکول جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے بہت پریشان ہیں، حکومت کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے، ہم فرد اور معاشرہ کی اصلاح چاہتے ہیں، ہم ملک کے نظام کو قرآن و سنت کے تابع کرنا چاہتے ہیں اس میں عوام ہمارا ساتھ دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں